QR CodeQR Code

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

21 Feb 2020 07:28

اجلاس 2 دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہو گا، جس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کریں گے، اجلاس میں غیر سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہو گا، جس کی صدارت اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کریں گے، اجلاس میں غیر سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی۔ اجلاس میں بی این پی کے ثنا بلوچ، اختر لانگو اور اکبر مینگل کی بیروزگاری کے خاتمے اور پشتونخوا میپ کے نصر اللّٰہ زیرئے کی زرغون ہاؤسنگ کو فعال کرنےکی قرارداد پیش کریں گے۔

جمعیت علما اسلام کے زابد علی ریکی مستونگ تا کوئٹہ ایئرپورٹ اور کچلاک تا پشین سڑکوں کو دو رویہ بنانے جبکہ جمعیت علما اسلام کے عبدالواحد صدیقی کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے مراسلے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔
ا
جلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش اور وقفہ سوالات کے دوران محکمہ صحت اور زراعت سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845800/بلوچستان-اسمبلی-کا-اجلاس-ا-ج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org