QR CodeQR Code

پاکستان 1 ہزار ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبیر حیات

21 Feb 2020 10:12

کراچی میں سی ای او سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ چیلنجز میں خود کو بہتر بنایا، پاکستان کے اسٹریٹجک فیصلوں کے اثرات خطے پر بھی مرتب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کراچی میں سی ای او سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ کا فرق ختم کرنا ہو گا، اپنی طرز فکر کو تبدیل اور سوچ کو بڑا کر کے پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے نجی شعبہ باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرے۔

جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا کہ لیڈر شپ کی صلاحیتیں مشکل وقت میں سامنے آتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ چیلنجز میں خود کو بہتر بنایا۔ پاکستان کے اسٹریٹجک فیصلوں کے اثرات خطے پر بھی مرتب ہوئے۔ پاکستان کی مجموعی پیداوار خواتین کی شمولیت سے 3 سے 5 فیصد بڑھائی جا سکتی ہے۔

پاکستانی نوجوان آن لائن گیمز میں جاپان امریکا روس کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی معاشرہ مجموعی طور پر ایماندار ہے۔ دنیا میں پاکستان بینڈ پائپ بنانے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔فلاحی کاموں میں پاکستان کا معاشرہ سب سے آگے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستان میں امن کی تعریف کی۔ صلاحیتوں کی بہتری کامیابی کی کنجی ہے مصنوعی ذہانت کے ماحول میں اعلی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 845806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845806/پاکستان-1-ہزار-ارب-روپے-کی-معیشت-بننے-صلاحیت-رکھتا-ہے-زبیر-حیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org