QR CodeQR Code

کراچی، عوام نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے آئے دو افراد کو ڈاکو سمجھ کر پولیس بلوالی

21 Feb 2020 15:05

پولیس کے مطابق ہمیں مددگار ون فائیو پر لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی، جب پولیس پہنچی تو ہجوم موجود تھا، جس نے اے ٹی ایم میں موجود افراد کو ڈاکو کہا، اے ٹی ایم میں موجود دونوں افراد باہر ڈاکوؤں کی موجودگی سمجھ کر خوفزدہ ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ عوام نے اے ٹی ایم میں موجود افراد کو ڈاکو سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی، پولیس نے تنخواہ نکالنے آئے دو افراد کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا۔ کراچی کے علاقے گلبرگ میں عجیب صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب اے ٹی ایم میں موجود افراد باہر کھڑے لوگوں کو ڈاکو سمجھے، جبکہ باہر کھڑے لوگوں نے ایم ٹی ایم میں موجود افراد کو ڈاکو سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس کے مطابق ہمیں مددگار ون فائیو پر لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی، جب پولیس پہنچی تو ہجوم موجود تھا، جس نے اے ٹی ایم میں موجود افراد کو ڈاکو کہا، اے ٹی ایم میں موجود دونوں افراد باہر ڈاکوؤں کی موجودگی سمجھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ڈر سے اے ٹی ایم بوتھ میں موجود افراد نے خود کو لاک کرلیا تھا۔ دروازہ نہ کھولنے پر عوام نے دونوں افراد کو ڈاکو قرار دیا۔ پولیس نے بھی اے ٹی ایم میں موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ تھانے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ دونوں افراد اپنی تنخواہ نکالنے اے ٹی ایم گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 845858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845858/کراچی-عوام-نے-اے-ٹی-ایم-سے-پیسے-نکالنے-ا-ئے-دو-افراد-کو-ڈاکو-سمجھ-کر-پولیس-بلوالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org