0
Friday 21 Feb 2020 17:27

ابو فدک المحمداوی حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر، شہید ابو مہدی المہندس کے جانشین ہونگے

ابو فدک المحمداوی حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر، شہید ابو مہدی المہندس کے جانشین ہونگے
اسلام ٹائمز۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے ابو فدک المحمداوی کو حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کی جگہ فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حشدالشعبی کے ایک سینیئر عہدیدار ابو علی البصری نے بتایا ہے کہ شہید ابو مہدی المہندس کی جگہ ابو فدک کو ڈپٹی کمانڈر مقرر کرنے کے لئے منظوری کے بعد آئندہ دو تین روز میں حشدالشعبی کے سربراہ بھی ان کے نام کی منظوری دے دیں گے۔ ابو مہدی المہندس کی جگہ ان کے جانشین کا تعین شہید کے چہلم کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی دہشت گرد فوج نے گذشتہ ماہ جنوری کی تین تاریخ کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو بغداد ہوائی اڈے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس مغربی ایشیاء میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر تھے۔
خبر کا کوڈ : 845903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش