QR CodeQR Code

کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

21 Feb 2020 19:00

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ جب تک اپوزیشن اسپیکر سے معافی نہیں مانگے گی مزاکرات نہیں کئے جائیں گے، جبکہ اپوزیشن بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا کہ اسپیکر جب تک ہمارے چیمبر آکر معافی نہیں مانگیں گے یہ احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا جہاں تیسرا اجلاس بھی شور شرابے کی ںظر ہوگیا۔ اپوزیشن نے ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کرنے پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور ڈپٹی کمشنرز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوکر شور شرابہ کیا۔ اسپیکر کی جانب سے بار بار خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی لیکن اپوزیشن کے احتجاج میں اسپیکر نے ایجنڈے کا آگے بڑھایا اور تین ترمیمی بل منظور کر لئے حکومت نے اپوزیشن سے مشروط مزاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ جب تک اپوزیشن اسپیکر سے معافی نہیں مانگے گی مزاکرات نہیں کئے جائیں گے، جبکہ اپوزیشن بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا کہ اسپیکر جب تک ہمارے چیمبر آکر معافی نہیں مانگیں گے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کرنے پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس اور ڈپٹی کمنشرز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845931/کے-پی-اسمبلی-میں-اپوزیشن-اور-حکومت-درمیان-تنازعہ-شدت-اختیار-کر-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org