0
Friday 21 Feb 2020 19:09

مہنگائی سے ایک ماہ میں عوام کو نجات مل جائے گی، اسد قیصر

مہنگائی سے ایک ماہ میں عوام کو نجات مل جائے گی، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے ایک ماہ میں عوام کو نجات مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آٹے اور چینی بحران میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ایک ماہ میں عوام کو نجات مل جائے گی، حکومت کے ابتدائی فیصلوں کے ثمرات جلد ملنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے ریلیف فراہم کیا جائے، ماضی کے حکمرانوں کے معاہدوں کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں کمی لانے کی غرض سے جامع روڈ میپ جلد مرتب کیا جائے، تجاویز دیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 845933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش