0
Friday 21 Feb 2020 19:28

پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ایک کلو ہروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ایک کلو ہروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایک کلو ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جارہا تھا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوششش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 845940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش