0
Friday 21 Feb 2020 20:16

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی شروع ہو گئی

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی شروع ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی مرکزی امام بارگاہ مجینی محلہ گلگت میں شروع ہو گئی۔ اجلاس عمومی میں تمام یونٹ صدور و جنرل سیکرٹریز شریک ہیں۔ آئی ایس او پاکستان نے رواں سال کو سال احیائے ثقافت امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے عنوان سے منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اجلاس جمعہ سے شروع ہو کر اتور کے دن اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس عمومی سالانہ پروگرام کے ساتھ نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری دے گی۔ اجلاس عمومی سے آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر منتظر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملک کی واحد تنظیم ہے جو ملک میں نوجوانوں کی تعلیمی و فکری تربیت میں مصروف عمل ہے۔ آئی ایس او شہداء کی امانت ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 845945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش