QR CodeQR Code

پاراچنار میں چیف جسٹس کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

21 Feb 2020 23:17

عدالت کے احاطے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلطان حسین، احتشام الحق دانش، سینئر سول جج عیسی خان آفریدی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اصغر اور دیگر ججوں وکلاء نے چیڑھ اور چنار کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر پاراچنار میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین اور دیگر ججوں نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں عدالت کے احاطے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلطان حسین، احتشام الحق دانش، سینئر سول جج عیسی خان آفریدی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اصغر اور دیگر ججوں وکلاء نے چیڑھ اور چنار کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین اور کرم بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود علی طوری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر شجر کاری مہم چلائی جارہی ہے اور سر سبز و شاداب پاکستان کی خاطر ججوں اور وکلاء کی جانب سے اس قسم اقدامات جاری رہینگے۔


خبر کا کوڈ: 845983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845983/پاراچنار-میں-چیف-جسٹس-کی-ہدایت-پر-شجرکاری-مہم-کا-ا-غاز-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org