0
Friday 21 Feb 2020 23:47

کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، وزیراعظم کا اعتراف

کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، وزیراعظم کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اقتدار میں آئے تو ملک قرضوں کے بوجھ  تلے دبا ہوا تھا، معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات لانا پڑیں، اخراجات میں کمی لانے کے باعث عوام کو مشکل حالات سے گزرنا پڑا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے ملک تباہ ہوتے ہیں، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، فلاحی ریاست کے قیام سے کمزور طبقے کی بھرپور مدد ہو سکتی ہے، پاکستان میں بہت سے مقامات ہیں جو دنیا نے اب تک نہیں دیکھے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہت مواقع ہیں۔

پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت ہوتی تو معاملہ حل ہو سکتا ہے لیکن مودی حکومت آر ایس ایس اور ہندو توا کے نظریے سے متاثر ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے، وادی میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ بھارت میں بھی اقلیتوں کی زندگی جہنم بنا دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکا طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہو سکے گا، افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن معاونت کر رہے ہیں، نائن الیون کے بعد امریکا کی حمایت کرنے پر دہشت گردوں کا رخ پاکستان کی طرف ہوا، پاکستان میں آج بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش