0
Saturday 22 Feb 2020 00:04

ملتان، دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک ملتان کے ڈویژنل صدر کو بری کردیا 

ملتان، دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک ملتان کے ڈویژنل صدر کو بری کردیا 
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویڑن امیر محمد مجاہد اسماعیل رضوی آج دہشتگرد عدالت سے باعزت بری ہو گئے، ملتان ڈویڑن کے امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی ودیگر ان کے ساتھی جو 3 اگست 2017ء چوک گھنٹہ گھر میں لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کرانے کے جرم میں تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ نمبر 375/17 ایف آئی آر درج ہوئی، جس کا فیصلہ 19 تاریخ کو فائنل بحث کے بعد محفوظ کیا گیا تھا، جو آج انسدادِ دہشتگردی عدالت نمبر 2 کے جج ارشد مسعود نے سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا، جن میں ملتان ڈویڑن کے امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی، محمد نعیم رضوی، علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ، علامہ قاری جمیل قریشی اور جناب قاری غلام مصطفی شامل ہیں۔

مجاہد اسماعیل رضوی کا کہنا تھا کہ ہم ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، خون کے آخری قطرہ تک عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دیں گے، تمام اداروں کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ ہمارے کارکنان پرحکومت کے قائم کردہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ATC کورٹ کے اس فیصلہ سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے، ہمیں عدالتوں سے اسی طرح کے غیرجانبدارانہ انصاف کی امید ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش