QR CodeQR Code

مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا، عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے، فیاض احمد وڑائچ

22 Feb 2020 00:27

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر نے ملتان میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں مگر بلوں نے عوام کے مزاج گرم کر دیے، امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون سے تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے، عام ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ مہنگائی کی مناسبت سے آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے، دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں، مگر بلوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کے مزاج کو گرم کردیا ہے، ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون سے تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوگیا ہے، ایک طرف اشرافیہ کیلئے قانون گھر کی لونڈی بن چکا ہے جبکہ غریب آدمی اسی قانون کے ذریعے استحصال کا شکار ہے، عوام منتظر ہیں کہ لوٹی ہوئی قومی دولت کب واپس آئے گی مگر دوسری طرف عدالتوں سے سزا یافتہ لٹیروں کو پروٹوکول کے ساتھ بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ ان تمام مسائل کا حل حکومتی پالیسیوں سے ممکن نہیں بلکہ پورے نظام کی تبدیلی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی اس ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 845997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845997/مہنگائی-نے-عوام-کا-جینا-اجیرن-کردیا-عام-آدمی-کی-زندگی-بری-طرح-متاثر-ہوچکی-ہے-فیاض-احمد-وڑائچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org