0
Saturday 22 Feb 2020 00:27

مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا، عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے، فیاض احمد وڑائچ

مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا، عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے، فیاض احمد وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے، عام ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ مہنگائی کی مناسبت سے آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے، دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں، مگر بلوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کے مزاج کو گرم کردیا ہے، ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون سے تبدیلی کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہوگیا ہے، ایک طرف اشرافیہ کیلئے قانون گھر کی لونڈی بن چکا ہے جبکہ غریب آدمی اسی قانون کے ذریعے استحصال کا شکار ہے، عوام منتظر ہیں کہ لوٹی ہوئی قومی دولت کب واپس آئے گی مگر دوسری طرف عدالتوں سے سزا یافتہ لٹیروں کو پروٹوکول کے ساتھ بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ ان تمام مسائل کا حل حکومتی پالیسیوں سے ممکن نہیں بلکہ پورے نظام کی تبدیلی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی اس ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش