0
Saturday 22 Feb 2020 01:16

جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے دورہ لیہ کو مسترد کر دیا

جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے دورہ لیہ کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چوہدری اصغر علی گوجر اور ضلع لیہ کے امیر چوہدری منور حسین نے کہا ہے کہ ناکام اور تجربہ سے عاری وزیراعظم معاشی اصلاحات مہنگائی اور بے روزگاری پر کام کرنے کی بجائے قوم اور نوجوانوں کو بھکاری بنانے کی راہ پر چل پڑے ہیں، یہ روانڈہ کی طرح یہاں بھی لنگر خانے اور پناہ گاہیں بنانا چاہتے ہیں اور بنا رہے ہیں، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ لیہ کو ڈویژن اور میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتے، لیکن لیہ میں آکر مظفر گڑھ میں چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔

حالانکہ ریونیو کے اعتبار سے چوک اعظم کا حق بنتا ہے، بے شک چوک سرور شہید کو بھی بنائیں، لیکن چوک اعظم کے باسیوں کے حقوق کا بھی خیال کس نے رکھنا ہے، اس حکومت کے بس کی بات نہیں کہ وہ ملکی معیشت، بے روزگاری اور مہنگائی کو کنٹرول کرسکے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا دورہ مقامی ارکان پارلیمنٹ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے، ناکام ترین حکومت عوام کو دورہ کے نام پر لالی پاپ دے کر چلتی بنی، جماعت اسلامی ان شاء اللہ پورے پاکستان میں اور 23 فروری کو عوام کو مہنگائی کے خلاف اور عوام کے حقوق کی خاطر پوری قوت کیساتھ میدان عمل میں نکلے گی۔
خبر کا کوڈ : 846007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش