0
Friday 21 Feb 2020 22:08

بھارتی لڑکیوں نے مودی سرکار پر خوف طاری کر دیا

بھارتی لڑکیوں نے مودی سرکار پر خوف طاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھایا تو سرکار برا مان گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور بہادر لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو سے ایک ایسی طالبہ کو گرفتار کیا گیا، جس نے مظاہرے کے دوران مسلمانوں اور کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا اردرا نامی بھارتی لڑکی گذشتہ روز ہونے والی طالبہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ تھا، جس میں یہ الفاظ درج تھے ’’آزاد کشمیر، آزاد مسلمان، آزاد دلت۔‘‘

خیال رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ روز بنگلورو میں احتجاجی جلسے کے دوران ایک لڑکی امولیا لیونا نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا۔ اسی ضمن میں مظاہرہ جاری تھا کہ اردرا کی بھی گرفتاری عمل میں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نعرہ لگانے والی لڑکی کو جوڈیشل کسٹڈی پر 23 فروری تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش