0
Saturday 22 Feb 2020 10:00

پشاور، سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک, 3 خودکش جیکٹس سمیت دیگر اسلحہ برآمد

پشاور، سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک, 3 خودکش جیکٹس سمیت دیگر اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے شگئی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 خودکش جیکٹس سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گرد ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس، 2 پستول، 2 ہینڈ گرینڈ، 3 شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی سیٹ، 2 چاقو اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور قبائلی اضلاع میں عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی شگئی میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مشتبہ افراد کی نشاندہی پر کارروائی کی اور 5 دہشت گردوں کو مار دیا گیا، جن سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ظہور آفریدی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوع پر پہنچے تو مقابلہ شروع ہوگیا، جس میں ایک خودکش حملہ اور دیگر 4 دہشت گرد مار ے گئے۔ پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں کے پاس سے تین ایس ایم جی، تین خودکش جیکٹ، دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، دو خنجر اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 846030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش