0
Saturday 22 Feb 2020 10:19

خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں کی جائیدادوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں کی جائیدادوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان باشندوں کی جائیدادوں کیخلاف مکمل کارروائی کی جائیگی۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں نہ صرف افغان باشندوں کی بلکہ دیگر افراد کے بھی بڑے بڑے پلازے اور جائیدادیں ہیں۔ جن کی کوئی معلومات نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا کی دستیابی کے بعد ہی کاروائی کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، وزارت برائے داخلہ کی ہدایات پر املاک کی خرید و فروخت کے حوالے سے سفارشات کو مرتب کیا جائیگا. اس حوالے سے شہریوں کی جانب سے بھی کے پی کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناجا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریوینو کو ڈیٹا نہیں دیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پی کے نے گزشتہ سال صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو افغان باشندوں سمیت بے نامی جائیدادوں کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 846035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش