0
Saturday 22 Feb 2020 11:03

سول سیکریٹریٹ سے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا دفتر بغیر کسی نوٹس کے بند کردیا گیا

سول سیکریٹریٹ سے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا دفتر بغیر کسی نوٹس کے بند کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سول سیکریٹریٹ کوئٹہ سے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا دفتر بغیر کسی نوٹس کے بند کردیا گیا، سامان نکال کر باہر پھینک دیا گیا افسران و عملہ صورتحال دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق سول سیکریٹریٹ کوئٹہ سے بی آر اے کے دفتر سے سامان نکال کر باہر رکھ دیا گیا ہے اور عملہ کو کہا گیا ہے کہ بی آر اے کے دفتر کے لئے متبادل جگہ دی جائے گی۔ تمامتر صورتحال دیکھ کر عملہ حیران رہ گیا تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ سرکاری امور نمٹانے کے لئے کوئی بندوبست نہیں، جسکی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر قومی خزانہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 846041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش