0
Saturday 22 Feb 2020 12:45

کوہاٹ، 15 لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد گرفتار

کوہاٹ، 15 لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نواحی علاقے محمد زئی میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ زیرحراست دہشت گرد 2015ء کے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش