0
Saturday 22 Feb 2020 12:55

افغان مصالحانہ عمل میں ہم نے بڑی ذمہ داری نبھائی، شاہ محمود

افغان مصالحانہ عمل میں ہم نے بڑی ذمہ داری نبھائی، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مصالحانہ عمل میں بڑی ذمہ داری نبھائی ہے لیکن ساری ذمے داری نہیں اٹھا سکتے۔ ایک بیان میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مصالحانہ عمل میں بڑی ذمہ داری نبھائی ہے، اب افغان قیادت اور عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ مصالحانہ کردار کیسے لے کر چلیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا ، پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں بھی کردار ادا کرےگا۔
خبر کا کوڈ : 846070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش