QR CodeQR Code

امریکا عالمی اصولوں کی پاسداری نہیں کر رہا، ملیحہ لودھی

22 Feb 2020 13:03

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل کو منتخب ارکان کا ادارہ بنایا جائے، عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ امریکا عالمی اصولوں کی پاسداری نہیں کر رہا۔ لاہور میں منعقدہ ادبی فیسٹیول میں بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر نشست سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکیورٹی کونسل کو منتخب ارکان کا ادارہ بنایا جائے، عالمی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، امریکا رائے عامہ کی پرواہ کuے بغیر پک اینڈ چوز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر 70 سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے لیکن یہ حل نہیں ہو رہا، افغانستان کا کوئی حل نکل رہا ہے تو اسے خوش آمدید کہنا چاہیئے۔ فیسٹیول میں آغا خان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے تحفظ پر لکھی گئی کتاب پر آرکیٹیکٹ نیر علی دادا اور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کامران لاشاری نے اظہار خیال کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 846074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846074/امریکا-عالمی-اصولوں-کی-پاسداری-نہیں-کر-رہا-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org