QR CodeQR Code

بونیر ميں ماربل کی کان بيٹھنے سے 8 مزدور جاں بحق، 9 زخمی

22 Feb 2020 16:46

وزیراعلٰی کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام ترممکنہ داد رسی کی جائے گی، ذمہ داری میں غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ محکمہ ریلیف کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کان میں لیںڈ سلائیڈنگ سے تیس کے قریب افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائیوں میں ملبے تلے دبے 14 افراد کو نکال لیا گیا، جن میں 9 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی معدنیات عارف احمد زئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، معاون خصوصی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی تمام ترممکنہ داد رسی کی جائے گی، ذمہ داری میں غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 846129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846129/بونیر-ميں-ماربل-کی-کان-بيٹھنے-سے-8-مزدور-جاں-بحق-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org