0
Saturday 22 Feb 2020 17:25

باجوڑ، نشے کے عادی 100 افراد ہسپتال سے بھاگ گئے

باجوڑ، نشے کے عادی 100 افراد ہسپتال سے بھاگ گئے
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کے ہسپتال میں زیر علاج 100 نشئی ہسپتال سے بھاگ گئے۔ انتظامیہ نے پولیس کی مدد طلب کرلی۔ ضلع خیبر کے ہسپتال میں نشے کے عادی 100 کو علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تھا۔ ان 100 افراد میں انتظامیہ کے مطابق آئس کا نشہ اور ہیروئن کے عادی افراد شامل تھے۔ ایک ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کی طبی امداد کیلئے ہسپتال سے منظوری ملنے کے بعد انہیں یہاں منتقل کیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے 100 افراد کیلئے فقط صرف 2 سکیورٹی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا۔ ہفتہ کے روز ان تمام 100 افراد نے پلاننگ کے تحت ہسپتال کے عملے پر دھوا بول دیا اور عملے کو یرغمال بنانے اور توڑ پھوڑ کے بعد وہاں سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نشے کے عادی کچھ افراد نے ان کی تربیت اور بحالی پر مامور ٹرینیر کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم انسٹرکٹر کی ہوائی فائرنگ سے وہ بھاگ نکلے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی ویڈیوز کے ریکارڈ بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش