QR CodeQR Code

ایف بی آر نے پشاور کے 14 پرائیویٹ ہسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا

22 Feb 2020 17:45

ڈاکٹرز کو بیرونی دوروں پر بھیجنے والے ادویات ساز کمپنیوں سے متعلق بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، سٹی ایریا، کینٹ ایریا، ٹاؤن ایریا، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے اپنے کروڑوں روپے کے ذاتی ہسپتالوں کے بارے میں بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14 پرائیویٹ ہسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ ایف بی آر نے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے والے ہسپتالوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے غیر معمولی آمدن والے ڈاکٹرز کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ ڈاکٹرز کو بیرونی دوروں پر بھیجنے والے ادویات ساز کمپنیوں سے متعلق بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، سٹی ایریا، کینٹ ایریا، ٹاؤن ایریا، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے اپنے کروڑوں روپے کے ذاتی ہسپتالوں کے بارے میں بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ ہسپتالوں کو اس ضمن میں پرفارمے جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846137/ایف-بی-ا-ر-نے-پشاور-کے-14-پرائیویٹ-ہسپتالوں-سے-ریکارڈ-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org