0
Saturday 22 Feb 2020 18:35

 حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر عوام کو دو وقت کے کھانے سے بھی محروم کردیا ہے، راؤ محمد ظفر

 حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر عوام کو دو وقت کے کھانے سے بھی محروم کردیا ہے، راؤ محمد ظفر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب کو زندہ درگور کردیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سے عام آدمی پس کر رہ گیا ہے، اب تو یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر عوام کو دو وقت کے کھانے سے بھی محروم کردیا ہے۔ یہ مدینہ کی ریاست کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کے حکمران تو جب تک عوام کو پیٹ بھر کر کھلا نہیں لیتے تھے خود نہیں کھاتے تھے، ہمارے حکمران عوام سے چھین کر خود کھا رہے ہیں۔ عوام سے چھت اور روزگار بھی چھینا جارہا ہے، لوگ بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں، کاروبار ٹھپ ہیں اور گھروں سے بھوکے بچوں کی چیخ وپکار سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حکمرانوں کو جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے تھے اب وہی جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 846141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش