0
Saturday 22 Feb 2020 19:35

سندھ سرکار کیخلاف نیب کا ایک اور جال تیار

سندھ سرکار کیخلاف نیب کا ایک اور جال تیار
اسلام ٹائمز۔ سندھ سرکار کیخلاف نیب کا ایک اور جال تیار ہوگیا۔ شہید بےنظیر بھٹو ٹاؤن کی آڑ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جانے اور 27500 پلاٹوں کی تقسیم میں بےقاعدگیوں کا انکشاف سامنے آنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، آئندہ چند روز میں ایس ایم بی بی ٹی پراجیکٹ کے لئے مختص تمام تر اراضی کا ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ٹاؤن کے اشتراک سے کروڑوں روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے گئے ہیں جس کے عوض بھاری نذرانوں کی وصولی کو یقینی بنایا گیا ہے، اس ضمن میں محکمے میں بڑے پیمانے پر خلاف ضابطہ بھرتیوں کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے جس پر تحقیقاتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے شہید بےنظیر بھٹو ٹاؤن کیخلاف تحقیقاتی عمل کے پہلے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، دادو، میرپورخاص، خیرپور اور ٹنڈو محمد خان میں 2013ء میں فراہم کئے گئے 120 گز کے 27 ہزار سے زائد پلاٹوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں محکمے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے اس کی تفصیلات طلب کی جائیں گی، بعد ازاں فراہم کئے گئے پلاٹوں کی مختص کردہ اراضی کا بھی مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نیب کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو ٹاؤن کیخلاف تحقیقات کا آغاز دو برس قبل 36 کروڑ کے ٹھیکے چہیتے ٹھیکیداروں کو نوازنے کی منصوبہ بندی ناکام ہونے اور مذکورہ پراجیکٹ کی کرپشن کھل کر منظر عام پر آنے کے بعد کیا جارہا ہے، جس کے تحت آئندہ چند روز میں موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سے تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ بعد ازاں درست معلومات فراہم نہ کرنے پر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 846148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش