QR CodeQR Code

سندھ کو باٹنے کی باتیں نمک حرام ہی کرسکتا ہے، پیر مظہر الحق

12 Jul 2011 23:30

اسلام ٹائمز:صوبہ سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں، ان کے لیے ہماری بانہیں ہر وقت کھلی رہیں گی۔ سیاسی انتقام آمرانہ دور میں لیا جاتا تھا یہ جمہوری حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دیوار سے نہیں لگایا۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنیئر وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ سندھ کو باٹنے کی باتیں نمک حرام ہی کر سکتا ہے۔ سندھ کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔ کسی کو دیوار سے نہیں لگایا گیا۔ سینئر وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی اپنی حکمت عملی سے کام کرے گی۔ پیر مظہر الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں ان کے لیے ہماری بانہیں ہر وقت کھلی رہیں گی۔ سیاسی انتقام آمرانہ دور میں لیا جاتا تھا یہ جمہوری حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دیوار سے نہیں لگایا۔ گن پوائنٹ کی حکمت عملی آمرانہ حکومت کی ہے، ہم سیاسی ورکرز ہیں۔ پیر مظہرالحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والوں کو 1947ء سے گلے لگایا ہے۔ بلیک میلنگ کی سیاست کرنا شہیدوں کی پارٹی کا شیوہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 84615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84615/سندھ-کو-باٹنے-کی-باتیں-نمک-حرام-ہی-کرسکتا-ہے-پیر-مظہر-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org