0
Saturday 22 Feb 2020 19:43

فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ بیان بازی کے لئے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ بیان بازی کے لئے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر اطلاعات پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ بیان بازی کے لئے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں، ان کا ماضی جماعت اسلامی، حال پی ٹی آئی اور مستقبل کسی ٹانگہ پارٹی کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کی حمایت سے تیسری بار اقتدار میں آئی ہے، فیاض چوہان کی موجودہ جماعت نے کس کے کاندھوں پر اقتدار حاصل کیا یہ دنیا جانتی ہے، آپکی جماعت سیلیکٹ کی گئی ہے اس پر آپ کو زرہ برابر شرم نہیں آتی، بدزبانی اور الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی ہے، فیاض چوہان کے بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہوتا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فیاض چوہان کی سیاست کا آغاز ٹک ٹاک اور اختتام بدزبانی پر ہوتا ہے، جان لیں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا روشن مستقبل ہیں، بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بھنور سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ کے لیڈر کو ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی چوروں کے ساتھی ہیں، پہلے روز سے رونا اور یوٹرن کی سیاست آپکے موجودہ لیڈر نے کی، پی ٹی آئی نے ملک کا کیا حشر کیا ہے؟ زرا عوام میں جائیں تو لگ پتہ جائے گا، صرف ڈیڑھ سال میں عوام آپ کے ناکام طرز حکمرانی سے اکتاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، فیاض چوہان کو چل چلاؤ کے وقت دوسروں میں خامیاں نظر آرہی ہیں، فیاض چوہان کی بدحواسی گواہ ہے کہ ان کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے۔
خبر کا کوڈ : 846150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش