1
1
Saturday 22 Feb 2020 20:06

جاہلانہ رسوم و روایات کو اسلام سے جوڑنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، جماعت اسلامی خواتین

جاہلانہ رسوم و روایات کو اسلام سے جوڑنے کی حوصلہ شکنی کی جائے، جماعت اسلامی خواتین
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین میڈیا سیل کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے شعبے کی اب تک کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے پاکستانی خواتین کے حقیقی مسائل اور انکے حل کی طرف توجہ دلائی جائے، ساتھ ہی معاشرے میں اسلام کی طرف سے خواتین کو دیئے گئے حقوق اور اسوہ صحابیات کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے متعلق جاہلانہ رسوم و روایات کو اسلام سے جوڑنے کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے آگہی پھیلانے کے لئیے میڈیا کو استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے جاری ہونے والے مرکزی سرکلر کی روشنی میں اب تک کے کاموں کی رپورٹ لی اور استحکام خاندان کے موضوع پر سوشل میڈیا پر چلنے والی لیکچر سیریز کی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے بتایا کہ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے 29 فروری کو سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین دردانہ صدیقی کی کراچی میں پریس کانفرنس سے مہم کا آغاز ہوگا، یہ مہم ہر سال جماعت اسلامی خواتین کی اہم سرگرمی رہی ہے، ہماری سالانہ سرگرمیوں کا مقصد ہی خواتین کو دیئے گئے حقوق کے بارے میں آگاہی اور ان کو پلیٹ فارم دینا ہے۔ اجلاس میں نگران آئی ٹی سعدیہ حمنہ اور نائب نگران شعبہ آئی ٹی اسما رشید نے شرکت بھی کی۔ شرکاء نے یوم خواتین پر معاشرے میں صحت مند مثبت سوچ اور اپروچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 846153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منصور شہیدی
India
میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر کی تنظیم سے وابستہ ہوں۔
ہماری پیشکش