QR CodeQR Code

خطے میں امن پاکستان کی مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے، ثروت اعجاز قادری

22 Feb 2020 20:23

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن ردالفساد نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل ہونے اور پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں، ملک سے دہشتگردی و انتہاپسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالے پاک فوج، رینجرز و پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان سمیت خطے میں امن آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں اور پاکستان کی مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاک فوج نے قوم کو آواز دی، ان شاءاللہ ساتھ کھڑے ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 846159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846159/خطے-میں-امن-پاکستان-کی-مثبت-پالیسیوں-کا-ثمر-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org