QR CodeQR Code

عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور حکمراں بینک بیلنس بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں، صاحبزادہ زبیر

22 Feb 2020 20:33

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور حکمراں بینک بیلنس بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں، ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکٹنگ کرنے والوں اور کرپٹ مافیا کے خلاف جب تک بلاامتیاز کارروائی نہیں کی جائے گی، کرپشن سے نجات نہیں ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مائی خیری مسجد حیدرآباد میں صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔

صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ پچھلی قومیں اسی لئے تباہ ہوئیں کہ وہ عدل و انصاف میں امتیازی سلوک کا کیا کرتی تھیں، امیر اور غریب کیلئے علیحدہ علیحدہ سزائیں تھیں، موجود حکومت بھی اسی فارمولے پر عملی پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے آٹے، چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے غریب کو روٹی سے محروم کرنے والے عمران حکومت کی صفوں میں موجود ہیں، جنہیں خان صاحب کچھ کہنے کیلئے تیار نہیں ہیں، پھر کس طرح کرپشن ختم اور انصاف ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 846162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846162/عوام-بھوک-سے-بلک-رہے-ہیں-اور-حکمراں-بینک-بیلنس-بڑھانے-میں-لگے-ہوئے-صاحبزادہ-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org