0
Saturday 22 Feb 2020 22:30

پنجاب کو جب بھی ضرورت پڑی ان کے لیڈران غائب ہو جاتے ہیں، بلاول بھٹو

پنجاب کو جب بھی ضرورت پڑی ان کے لیڈران غائب ہو جاتے ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے اور پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، 6 ماہ میں چلی جائے گی۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے، پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی، ان کے لیڈر غائب ہوگئے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہوئی ہے، گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے، پرویز مشرف دور کے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، لیکن بینظیر بھٹو نے 17 ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننے نہیں دیا، پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ شہبازشریف سے بھی بہتر ہیں،  وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی مقابلہ کرا لیں۔
خبر کا کوڈ : 846181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش