0
Saturday 22 Feb 2020 21:46

سعودی عرب کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

سعودی عرب کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے ایرانی سرگرمیوں کو روکنا ہوگا، ریاض حکومت بھی تہران پر دباؤ بڑھائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جرمنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہم منصب مائیکو ہاس سے ملاقات کی۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصل بن فرحان نے عالمی برادری سے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر دباﺅ پر بڑھا جائے، تاکہ وہ خطے کے داخلی امور میں جاری مداخلت بند کرے، دریں اثناء سعودی وزیر نے ایران کو دہشت گردی کا ذمے دار بھی ٹہرایا۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات، خطے میں حالیہ پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ یمن میں برسرپیکار حوثیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کے خطے کو نشانہ بنانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ فیصل بن فرحان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حوثی یمن میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش