0
Saturday 22 Feb 2020 23:19

آرڈر کو مسترد کرتے ہیں، جی بی کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، سعدیہ دانش

آرڈر کو مسترد کرتے ہیں، جی بی کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ جی بی کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی گیلری میں جا کر بطور تماشائی سر ہلانا ہماری منزل نہیں بلکہ ہم آئینی راستے اور ووٹ کی طاقت سے قومی اسمبلی اور سینیٹ جا کر عوامی نمائندگی چاہتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے آرڈر کو گلگت بلتستان کے عوام سختی سے مسترد کریں گے اور اس حوالے سے مختلف سٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں سعدیہ دانش کا کہنا تھا تبدیلی سرکار نے جی بی کے نوجوانوں کو سیاسی اور سماجی طور پر مایوس کر دیا ہے۔ خصوصاً تحریک انصاف جی بی کی صوبائی قیادت اس اہم مرحلے پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انکی نظریں متوقع اقتدار پر مرکوز ہیں، گلگت بلتستان کے حقوق سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح فیصلے کے باوجود جی بی سے متعلق لیت و لعل سے کام لینے کی روش ناقابلِ فہم ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں نے جی بی کے عوام کو مکمل طور پر مایوس کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جی بی کی نوجوان نسل کو نہ صرف سیاسی و سماجی شعور و آگہی فراہم کرے گی بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے گی کیونکہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور عروج میں انکا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش