0
Sunday 23 Feb 2020 06:12

آذربائیجان، نماز جمعہ بڑھانے کی سزا میں 3 سال سے قید ممتاز عالم دین رہا

آذربائیجان، نماز جمعہ بڑھانے کی سزا میں 3 سال سے قید ممتاز عالم دین رہا
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان میں نماز جمعہ کی امامت کے جرم میں گرفتار ہونے والے ممتاز عالم دین حجت الاسلام شیخ حاج حسنلی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حاج حسنلی جو آذربائیجان کے علمائے دین کے درمیان ایک ممتاز مقام اور بااثر شخصیت کے حامل ہیں، کو نماز جمعہ کی امامت کے جرم میں آج سے 3 سال قبل حکومتی سکیورٹی فورسز کیطرف سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شیخ حسنلی پر آذربائیجان کی حکومت کی طرف سے امن و امان کو خراب کرنے اور لادینیت پر مبنی حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے جرم میں انہیں 3 سال "باکو" کی جیل میں گزارنا پڑے۔ واضح رہے کہ سابقہ سوویت یونین سے آزاد ہونے والے مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان میں لادین حکومت قائم ہے جہاں 40 سال سے کم عمر مسلمانوں کو اسلامی احکام پر عمل پیرا ہونے اور خصوصا نماز جماعت میں شرکت کرنے کی اجازت حاصل نہیں جبکہ ایسا عمل انجام دینے والے کو مجرم گردانا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش