0
Sunday 23 Feb 2020 09:03

دنیا میں امن کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مسعود خان

دنیا میں امن کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے نوجوان کسی محمد بن قاسم کے انتظار کی بجائے خود محمد بن قاسم بن کر کشمیر کے محصور و مجبور انسانوں کو آزاد کرائیں۔ دنیا میں امن کو یقینی بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے لیکن اسے پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ باغ کے علاقہ موہری فرمان شاہ کے نواحی گاؤں گہل سیداں میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری بھارت کا ہاتھ نہیں روکتی تو کشمیری نوجوانوں کیلئے بندوق اٹھانے کے سوا اور کون سا راستہ رہ جاتا ہے۔

کانفرنس سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید ترابی، ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بریگیڈئر (ر) سید اختر حسین شاہ، خالد عامر گردیزی ایڈووکیٹ، امتیاز احمد شاہ ایڈووکیٹ، مولانا امتیاز احمد صدیق و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

صدر نے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بار بار یہ کہتا ہوں کہ وہ آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کریں ورنہ اپنے گھروں کے اندر مارے جائیں گے۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آزادکشمیر کے نوجوان مسلح جدوجہد کی تیاری کریں۔ بریگیڈئر (ر) سید اختر حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان کشمیر کی آزادی کیلئے ضرور کردار ادا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 846212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش