0
Sunday 23 Feb 2020 09:48

جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار

جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ اے ایف آئی ایس منصوبے پر مجموعی طور پر 49 کروڑ 50 لاکھ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آٹومیٹڈ فنگر پرنٹس سسٹم پر 39 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آ چکی ہے، اس منصوبے کے تحت صوبے بھر کے تمام جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کئے جائیں گے۔ پنجاب بھر کے جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے جیلوں، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سیٹلائٹ اسٹینشنز میں نیا نظام نصب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی جرم میں ملوث مشتبہ شخص کے فنگر پرنٹس فوری حاصل کرکے ریکارڈ میں محفوظ کر لئے جائیں گے جس سے کسی بھی جائے واردات سے ملنے والے فنگر پرنٹس کا سسٹم میں موجود پرنٹس سے موازنہ کیا جائے گا جبکہ سنٹرلائزڈ سسٹم کے ذریعے کہیں بھی موجود ملزم کی فوری شناخت ممکن ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے مختلف کیسز میں ملوث 20 لاکھ مجرموں کی فنگر پرنٹس پر مشتمل ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے، اس منصوبہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔ ڈیٹا بیس کا سنٹرل سیٹیلائٹ سسٹم پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بنایا جائے گا۔ جدید فنگر پرنٹ سسٹم 30 سیکنڈ میں ایک کروڑ فنگر پرنٹس میچ کر سکے گا، تین ماہ میں منصوبے کیلئے درکار مشینری خریدی جائے گی جبکہ منصوبے کو چھ ماہ میں آپریشنل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش