QR CodeQR Code

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید

23 Feb 2020 11:15

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں  ایک دروازے پر تعینات سکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کر دیا، اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں  ایک دروازے پر تعینات سکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔ فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 846237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846237/اسرائیلی-فوجیوں-کی-فائرنگ-سے-1-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org