QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

23 Feb 2020 11:24

دوسری جانب بھارتی فورسز نے پلوامہ، شوپائیاں، گندربال اور بارامولا میں گھروں پر چھاپے مارے اور 17 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں  بدترین کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 200 روز ہو گئے ہیں جب کہ وادی میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فورسز نے پلوامہ، شوپائیاں، گندربال اور بارامولا میں گھروں پر چھاپے مارے اور 17 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ کپواراہ اور ہنڈواراہ میں بھی آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 846239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846239/مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-2-کشمیری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org