0
Sunday 23 Feb 2020 11:52

قیام امن کیلئے آپریشن ردالفساد بہترین ماڈل قرار

قیام امن کیلئے آپریشن ردالفساد بہترین ماڈل قرار
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر اسے انتہا پسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کامیاب ماڈل قرار دیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے 3 برس مکمل ہونے پر حکومتی عہدیدار نے کہا کہ ملک میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں، غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، بین الاقوامی کھیلوں کی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن بھی مکمل طور پر پاکستان میں ہی پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، جہاں برطانیہ اور امریکہ نے حال ہی میں اپنی سفری ہدایات میں پاکستان کو بہتر قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسلام آباد کو اپنے اہلکاروں کیلئے فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے اور برٹش ایئرویز نے بھی پاکستان کیلئے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق اس وقت پاکستان دنیا میں پُرامن ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے جو پاک فوج کے کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے تک اس آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔ حکام کے مطابق "پیغام پاکستان" بیانیئے بھی بھی قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ سب پاک فوج اور موجودہ حکومت کی بدولت ممکن ہوا۔
خبر کا کوڈ : 846242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش