QR CodeQR Code

حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، وزیراعلٰی سندھ کا دعوٰی

23 Feb 2020 15:38

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے، وزیراعظم آٹے اور چینی بحران پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرچکے ہیں، حکومت کے اتحادی بھی اس سے ناراض ہیں اور حکومت کے اپنے اراکین عمران خان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ انہیں لگتا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی کیونکہ حکومت کے اتحادی بھی اس سے ناراض ہیں اور حکومت کے اپنے اراکین عمران خان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم آٹے اور چینی بحران پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری طبیعت میں ناسازی کے باوجود ملکی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 846266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846266/حکومت-اپنی-مدت-پوری-نہیں-کرے-گی-وزیراعل-ی-سندھ-کا-دعو-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org