QR CodeQR Code

عراق، بین الاقوامی سہولتکار سمیت متعدد داعشی گرفتار

23 Feb 2020 15:55

حشد الشعبی اور عراقی وزارت داخلہ کے الگ الگ بیانات میں عراقی شہر موصل سے متعدد داعشی دہشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی گئی ہے جن میں داعش کا ایک اہم بین الاقوامی سہولت کار، 2 کمانڈرز اور متعدد مسلح جنگجو شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے صوبہ نینوی میں واقع کمانڈ سنٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اطلاع دی گئی ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران داعش کے بین الاقوامی اہم سہولت کار سمیت متعدد دہشتگرد عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی شہر موصل میں صوبہ نینوی سے تعلق رکھنے والے حشد الشعبی کے خفیہ ڈیپارٹمنٹ نے موثق اطلاعات کی بناء پر 33ویں بریگیڈ کے ساتھ اپنے ایک مشترکہ آپریشن میں داعش کے ایک بین الاقوامی اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری طرف بغداد سے جاری ہونے والے بیان میں عراقی وزارت داخلہ نے بھی موصل شہر سے ہی داعش کے 7 دوسرے دہشتگردوں کی گرفتار کی خبر دی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ نینوی پولیس نے موثق اطلاعات اور شہریوں کے تعاون کی بناء پر اپنی ایک کامیاب کارروائی کے دوران موصل شہر سے 7 داعشی دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ہونے والے 7 داعشی دہشتگردوں میں 2 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں جو عراق پر داعش کے قبضے سے تاحال "الحسبہ" اور "دیوان المسجد" نامی شہروں سے داعش کو کمانڈ کر رہے تھے جبکہ باقی دہشتگرد "دیوان الجند" نامی ذیلی تنظیم میں مسلح خدمات انجام دے رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 846267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846267/عراق-بین-الاقوامی-سہولتکار-سمیت-متعدد-داعشی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org