QR CodeQR Code

کرونا وائرس، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد

23 Feb 2020 16:40

ذرائع کے مطابق تفتان میں موجود 100 کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلالیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔ ذرائع کے مطابق تفتان میں موجود 100 کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلالیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 846271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846271/کرونا-وائرس-پاکستانی-زائرین-کے-ایران-جانے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org