QR CodeQR Code

فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالی ہر ایئر کرافٹ کو مار گرائیں گے، شامی آرمی چیف

23 Feb 2020 18:14

دمشق سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں شامی فوج کے کمانڈر انچیف نے اسرائیل کی طرف سے متعدد بار شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور میزائل و ہوائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ شامی حدود کی خلاف ورزی کی مرتکب ہونے والی ہر چیز کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر قسم کے ایئر کرافٹ کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔ دمشق سے جاری ہونے والے ایک بیان میں شامی فوج کے کمانڈر انچیف نے اسرائیل کی طرف سے متعدد بار شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور میزائل و ہوائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ شامی حدود کی خلاف ورزی کی مرتکب ہونے والی ہر چیز کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شامی دفاعی فورسز کو موجود تمام امکانات سے استفادہ کرتے ہوئے کسی بھی پیشگی وارننگ کے بغیر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ہر ایئرکرافٹ کو فوری طور پر نشانہ بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 846283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846283/فضائی-حدود-کی-خلاف-ورزی-کرنیوالی-ہر-ایئر-کرافٹ-کو-مار-گرائیں-گے-شامی-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org