QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے

23 Feb 2020 20:38

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے  75 کیسز سامنے آئے تھے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846295/خیبر-پختونخوا-میں-پولیو-کے-مزید-5-نئے-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org