0
Sunday 23 Feb 2020 21:09

عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے، وزیراعظم عمران خان

عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج 70 برس سے کشمیر میں خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، عالمی برادری کشمیری خواتین کی آواز بنے۔ کشمیر خواتین کے یوم مزاحمت کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے، 70 برس سے بھارتی افواج کشمیر میں خواتین کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں جبکہ 5 اگست کے بعد مودی سرکار کے مسلط کردہ محاصرے نے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری بالخصوص خواتین آگے بڑھ کر کشمیر میں امن کے لیے بہادر کشمیری خواتین کی آواز بنیں۔
خبر کا کوڈ : 846302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش