QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے زائرین کو محفوظ رکھنے کیلئے وزیر مذہبی امور کا ایرانی حکام سے رابطہ

23 Feb 2020 21:17

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایرانی حکام سے بات چیت کی ہے۔ پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے منتظم ایرانی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔


خبر کا کوڈ: 846305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846305/کرونا-وائرس-سے-زائرین-کو-محفوظ-رکھنے-کیلئے-وزیر-مذہبی-امور-کا-ایرانی-حکام-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org