QR CodeQR Code

چیف سیکرٹری بلوچستان نےکورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

23 Feb 2020 23:04

تفتان سرحد پر گذشتہ شب سے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ دیگر ایرانی سرحد سے ملنے والے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام پر کورونا وائرس کا خوف طاری ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد بلوچستان سے منسلک سرحدی علاقوں میں خوف پھیل گیا۔ گوادر انتظامیہ سستے بازار کی تشہیر میں لگ گئی جبکہ کورونا وائرس کے انتظامات پر لاپرواہی برتی جارہی ہے، کورونا وائرس سے عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اضغرنے شام 6 بجے کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ تفتان سرحد پر گذشتہ شب سے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ دیگر ایرانی سرحد سے ملنے والے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام پر کورونا وائرس کا خوف طاری ہوچکا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 846320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/846320/چیف-سیکرٹری-بلوچستان-نےکورونا-وائرس-کے-حوالے-سے-ہنگامی-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org