0
Sunday 23 Feb 2020 23:36

انسان تب کامیاب ہوتا ہے جب تک ہار نہیں مانتا، عمران خان

انسان تب کامیاب ہوتا ہے جب تک ہار نہیں مانتا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکون صرف قبر میں ہے، کے بیان پر وضاحت کردی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔ اِن کے بیان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر مذاق بھی بنایا گیا تھا لیکن اب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان کی خود ہی وضاحت کردی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیان دیا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے، اس کا مذاق اڑایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قبر میں جانے تک انسان سیکھتا ہے، آگے بڑھنے کی کوشش میں لگا ہوتا ہے، جو انسان برے وقت میں گھبراجاتا ہے، وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، انسان تب کامیاب ہوتا ہے جب تک ہار نہیں مانتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے بہترین حکمت عملی سے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا، متحدہ عرب امارات نے ضرورت پڑنے پر پاکستان کے دوست کا کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیانات پر اپوزیشن کی جانب سے ہمیشہ سخت ردعمل دیا جاتا ہے اور اب تک ان کے متعدد بار ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش