0
Monday 24 Feb 2020 00:04

عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ اقتدار نقوی 

عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی بھی ملک کے عوام کا خوشحال ہونا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دلیل ہے، اب محض بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انتہا پسندی، فرقہ واریت، بے روزگاری، لاء اینڈ آرڈر سرفہرست ایشوز ہیں، جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اچھی جمہوریت کے قیام اور عوام کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کا قیام ناگزیر ہے، مجلس وحدت مسلمین کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ گراس روٹ لیول تک منتخب حکومت اور عوامی نمائندے ہونے چاہئیں، جب تک تحصیل اور یونین کونسل سطح پر مالی و انتظامی اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے، اس وقت تک جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچیں گے، پسماندگی کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی وسیع تر فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملی شکل دینا ہوگی۔ لاقانونیت کے خاتمے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی، بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ صرف گفتگو اور بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ فلاحی ریاست کے تصور کو صحیح معنوں میں عملی شکل دی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 846335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش